مرکزدعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا کے زیراہتمام سالانہ جشنِ عید میلادالنبیؐ کا سنتوں بھرا جلوس

جلوس میں آسٹریا بھرکے چھوٹے بڑے شہروں سے نوجوانوں،بزرگوں اور بچوں کی شرکت

دعوت اسلامی پرتگال کے نگراں مولانا احمد رضا عطاری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی

ویانا (اکرم باجوہ) مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا کے زیر اہتمام سالانہ جشنِ عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سنتوں بھرا جلوس ویانا 10 ڈسٹرکٹ کی شاہراہوں پر مرحبا سرکار کی آمد مرحبا سے گونجتا رہا ۔

جلوس میں عاشقانِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں آسٹریا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں سے نوجوانوں بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی پرتگال کے نگراں مولانا احمد رضا عطاری نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا کی انتظامیہ کے ساتھ جلوس کی قیادت کی۔

جلوس کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے ۔جلوس دعوت اسلامی سنٹر فیضان مدینہ 10 ڈسٹرکٹ ویانا سے شروع ہو کر دس ڈسٹرکٹ کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کئی کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد واپس فیضان مدینہ میں اختتام پزیر ہوا ۔

جلوس کے اختتام پرمولانا احمد رضا عطاری نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں حاضرین شرکاء کے لیے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔

جلوس کے آخر میں دعائیہ کلمات کے بعد فیضانِ مدینہ میں ذکر نعت محفل کا اجتماع ہوا ۔

Islamic Dawat Center Faizan Medina Vienna
Comments (0)
Add Comment