سفارتخانہ پاکستان ویانا میں ملک کے سیلاب متاثرین کے لیے تقریب کا اہتمام

سفیر ترکی اوزان سیہون اور سی ای او اے ٹی آئی بی فتح یلماز نے73.200کا چیک سفیر پاکستان کو پیش کیا

سفیر پاکستان نے ترکی حکومت،ترکی کمیونٹی اورATIBتنظیم کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا

آسٹریا میں ترک کمیونٹی پاکستانی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،سفیر ترکی

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستان سفارتخانہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک تقریب کا اہتمام سفارت خانہ ویانا میں کیا۔

تقریب کے دوران H.E ویانا میں ترکی کے سفیر مسٹر اوزان سیہون اور اے ٹی آئی بی کے سی ای او فتح یلماز نے 73.200 € کا چیک آسٹریا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر کو سیلاب زدگان کی امداد کے سلسلہ میں پیش کیا ۔

گزشتہ ماہ آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے نے سفارت خانہ ترکی اور اے ٹی آئی بی کے تعاون سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک مشترکہ فنڈنگ ریزنگ مہم کا آغاز کیا۔فنڈریزنگ مہم کے دوران ATIB نے € 73,200/- اکٹھا کیاتھا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے ATIB اور آسٹریا میں ترک کمیونٹی کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فراخدلی سے مدد کرنے پر ان کی تعریف کی اور ترکی حکومت اور ترکی کمیونٹی اورATIB تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ایچ ای ترکی کے سفیر مسٹر اوزان سیہون نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

آسٹریا میں ترک کمیونٹی پاکستانی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

ATIB
Comments (0)
Add Comment