سابق چیف جسٹس نے عمران خان کو جعلی صادق اور امین بنا کر قوم کو دیا ،چوہدری علی شرافت

توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی کیخلاف فیصلہ آناابھی ابتدا ہے،صدر پی ایم ایل این آسٹریا

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی کو نااہل کرنے کا فیصلہ آنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کے ہر دوسرے مخالف سیاستدانوں کو چور چور کہہ کر بدنام کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی مگر خدا کا اپنا نظام ہے ۔

جب سے نیازی کو اتحادیوں نے اقتدار سے نکالا ہے وہ اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اب مکافات عمل شروع ہو چکا ہے۔ تاریخ میں کسی حکمران نے تحائف پہلی بار اوپن مارکیٹ میں بیچے اور اس کے بدلے رقوم حاصل کیں۔ اگر یہ گھڑی اور گاڑی آپ کے پاس موجود ہوتی تو آپ اپنے اثاثہ جات میں اس کا ذکر کرتے۔ خان نے یہ مارکیٹ میں بیچ کر 50 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے حاصل کیے اور انہیں اپنی انکم ٹیکس گوشوارہ میں دکھانا مناسب نہیں سمجھا۔ قومی اسمبلی کا رکن ہونے کی حیثیت سے ہر سال وہی گوشوارہ آمدنی اور اخراجات کا قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں جمع کروانا ہوتا ہے۔

الیکشن کے قوانین کے مطابق یہ جرم ہے اور یہ حقائق چھپانا ہے اس پر ان کو بددیانت قرار دیا جاتا ہے عمران خان بے چارہ کبھی کسی قانون پر عمل کرنے والے سماج کا حصہ ہی نہیں رہا کبھی بجلی کے بل جلاتا ہے اور کھبی سول نافرمانی کی تحریک شروع کرتا ہے۔اسکو ثاقب نثار نے جعلی صادق اور امین بنا کر قوم کو دیا اور ساتھ طاقت ور حلقوں نے پورا ساتھ دیا مگر پھر بھی یہ انٹرنیشنل چور ثابت ہو گیا۔

ابھی تو یہ ابتدا ہے آگے ابھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ،مالم جبہ،ملین ٹریٹ اور ہیلی کاپٹر کیس ان سب میں انکو سزا ہونی ہے۔ جب سے اقتدار گیا ہے بڑی ڈرامہ بازیاں کرر ہا ہے کبھی مذہب اور کبھی ریاست مدینہ بنانے کے جھوٹے وعدے، پاکستانی عوام اور اوورسیز پاکستانی ابھی بھی ہوش کے ناخن لیں اور اس بہروپیا کا اصل چہرہ سامنے آ چکا ہے یہ قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے اور کہتا ہے کہ میرا ساتھ دیں یہ جہاد ہے ۔

عمران خان اپنے بچوں کو بھی جہاد میں شامل کریں تو پتہ چلے کہ یہ جہاد ہے ۔قوم اسکی باتوں میں نہ آئے ۔پاکستان اب مضبوط ہاتھوں میں ہے اسکی مثال فیٹف میں گرے لسٹ سے باہر آ نا یہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ یہ بد حواس شخص اب اداروں کو بدنام کررہا ہے جب ادارے اسکی مدد کریں تو وہ اچھے اور جب ادارے قانون پر عمل درآمد کریں تو اسکی نظروں میں ادارے خراب ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اسحاق ڈار ملک کی معیشت کو بہت جلد قابو پا لیں گے اور نواز شریف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں اسی وجہ سے نیازی اپنے حواس کھو بیٹھا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment