سوشل سائنٹسٹ عبدالشکور مرزا کی پریس قونصلر شازیہ سراج سے ملاقات

ملاقات کے دوران میڈیا اور کمیونٹی ویلفیئر کے موضوعات زیر بحث رہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سے آئے سوشل سائنٹسٹ عبدالشکور مرزا نے اپنے دورہ امارات کے دوران قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات پریس قونصلر شازیہ سراج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا اور قونصلیٹ کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے گفت و شنید ہوئی، عبدالشکور مرزا کی طرف سے امارات کی مختلف جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس قونصلر شازیہ سراج نے کہا کہ قونصلیٹ کا کمیونٹی ویلفیئر سیکشن ان معاملات کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور ضرورت مندوں کی قانونی و اخلاقی مدد بھی کر رہا ہے۔

قونصلیٹ کی طرف سے ایک سٹاف جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں اور جیل حکام سے مستقل رابطہ میں ہے،سزا پوری ہونے یا سزا میں معافی ہو جانے پر متعلقہ قیدیوں کو پاکستان بھجوا دیا جاتا ہے۔

پریس قونصلر شازیہ سراج
Comments (0)
Add Comment