ماجدہ خانم کی کتاب (Win Your Dream Job in the UAE) کی تقریب رونمائی

کتاب میں گلف اور مڈل ایسٹ میں حصول کام کے سلسلہ میں آنے والے امیدواروں کی رہنمائی کی گئی ہے

کتاب کی رونمائی کا ربن ماجدہ خانم کے ساتھ عبدالشکور مرزا،پروفیسرشاہد اقبال کاہلوں،عبدالمجید مغل،اشفاق احمد اور نبراس سہیل نے کاٹا

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماجدہ خانم کی تصنیف کردہ کتاب (Win Your Dream Job in the UAE) کی تقریب رونمائی گزشتہ دنوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی دبئی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

کتاب کی رونمائی کا ربن ماجدہ خانم کے ساتھ عبدالشکور مرزا، پروفیسرشاہد اقبال کاہلوں، عبدالمجید مغل، اشفاق احمد اور نبراس سہیل نے کاٹا،اس کتاب میں بیرون ملک بسلسلہ روزگار کی تلاش میں آنے والوں کے لیے معلوماتی مواد موجود ہے جس سے استفادہ کر کے بہتر سے بہتر جاب تلاش کی جا سکتی ہے۔

ماجدہ خانم نےانگلش لینگویج اورہیومن ریسورسز میں ماسٹرزکے علاوہ دیگر متعدد شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے، وہ مختلف کمپنیوں میں خود بھی ہیومن ریسورسزڈائریکٹر اوربطور ایڈمن کام کر چکی ہیں۔

خود ہیومن ریسورسز پروفیشنل ہوتے ہوئے وہ آجکل ہیومن ریسورسز اور دیگر اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو کام کی تربیت دیتی ہیں، انہوں نے اپنے تجربات سے اس کتاب کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی کوشش کی ہے، جو قابل ستائش ہے۔

(Win Your Dream Job in the UAE) کی اشاعت پر عبدالشکور مرزا، پروفیسرشاہد اقبال کاہلوں، عبدالمجید مغل، اشفاق احمد اور نبراس سہیل نےماجدہ خانم کو مبارکباد دی اور کتاب کو بیرون ملک حصول جاب کے لئے آنے والوں کے لئے مفید قرار دیا۔

کتاب کی رونمائی کے موقع پر ماجدہ خانم نے متذکرہ کتاب مہمانوں کو اپنے آٹو گراف کے ساتھ بطور تحفہ پیش کی۔

Win Your Dream Job in the UAE
Comments (0)
Add Comment