وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری کا سفارت خانہ پاکستان ایتھنز یونان کا دورہ

وفاقی وزیر نے سفارت خانہ میں (Pakistan Citizen Registration ) سسٹم کا افتتاح کیا

ایتھنز(انصراقبال بسرا)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے سفارت خانہ پاکستان ایتھنز،یونان کا دورہ کیا۔ جس میں انہوں نےپاکستانی صحافی برادری کے ساتھ ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے سفارت خانہ میں پاکستان سیٹیزن ریجیسٹریشن(Pakistan Citizen Registration ) سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس سسٹم کے تحت پاکستانی شہری سفارت خانہ میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اس سے سفارت خانہ کو اپنے شہریوں کو مزید سہولیات دینے میں آسانی ہو گی۔

قائم مقام سفیر پاکستان عظیم خان نے وفاقی وزیر کو سفارت خانہ کا تفصیلی دودہ بھی کروایا اور قونصلر خدمات فراہم کرنے کی سہولیات سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر نے سفارت خانہ کی خدمات کو سراہا۔

صحافی برادری سے ملاقات میں ساجد حسین طوری نے کہا کہ یونانی حکام سے ملاقاتیں بہت مفید رہیں اور انشاءاللہ جلد پاکستان اور یونان کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا ۔

اس معاہدے سے یونان میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کو لیگل کیا جائے گا اور پاکستان سے یونان آنے والے افراد لیگل طریقہ سے یونان آ سکیں گے۔

ساجد حسین طوریسفارت خانہ پاکستان ایتھنز یونانوفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز
Comments (0)
Add Comment