منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر میں قائد ڈے کے حوالے سے تقریب

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ بلاشبہ اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے،مقررین

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر میں قائد ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان کی سیا سی ،سماجی ، مذہبی ،صحافتی اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نعت خواہاں نے آقا ؐ کی ذات پر حدیہ عقیدت کے پھول نچاور کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمانداری اور سخت محنت سے پاکستان بنایا، ان کے بدترین مخالف بھی ان کی دیانتداری کے معترف تھے، لیڈر دیانتداری اور کردار سے معتبر ہوتا ہے گفتار سے نہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ ملک پاکستان قائد اعظم کی بے پناہ قائد انہ صلاحیتوں سے حاصل کیا گیا ہے ، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ بلاشبہ اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے، وہ سیرت و کردار کی ان بلندیوں پر فائز تھے، جہاں کوئی لالچ، کوئی خوف، کوئی طعنہ انہیں اپنے راستے سے نہ ہٹا سکا۔

تقریب کے آخر میں صدر منہاج القرآن فتیا چوہدری انصر وینس نے آنے والے شرکاء اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

quaid day minhaj ul quranقائد ڈےمنہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈنمنہاج کلچرل سنٹر
Comments (0)
Add Comment