منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام پاکستانی طلبہ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ویانا(رپورٹ:محمد عامر صدیق)منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے ڈائریکٹر علامہ ڈاکٹر مدثر حسین اعوان،صدر مجلس شوری چوہدری محمد آصف،بانی سینئر رکن حفیظ اللہ قادری اور محمد سلمان بھٹی نے ویانا میں مقیم پاکستانی طلبہ جو مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

اس ورکشاپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب کے سلسلہ میں اور دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سلمان بھٹی نے ویانا میں پیشہ وارانہ ملازمت کے حصول کے لئے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا
Comments (0)
Add Comment