ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور آرٹیکل 370 کو بحال کرے،ایم پی فرودے یکوبسن

اوسلو(عقیل قادر)سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیمینار میں جن اہم شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا ان میں لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ فرودے یکوبسن، ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل مانگنے بوندویک، سنٹرم پارٹی کے چیئرمین Geir Lippestad، اختر چوہدری، سوشلسٹ لیفٹ پارٹی کے محمود احمد، ریڈ پارٹی اوسلو کے صدرسیواش مبشری اور سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی شامل ہیں جبکہ کشمیری رہنما مشائل حسین ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، سیمینار میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فرودے یکوبسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئین کے جن آرٹیکلز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کو بحال کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کیا جائے۔

شیل مانگنے بوندویک نے ہندوستان اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ مل کر ایسا حل نکالا جائے جس پر تمام فریقین رضامند ہوں۔مشائل حسین ملک نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے پرزور اپیل کی اور کہا کہ ناروے دنیا میں امن کے حوالے سے پہنچان رکھتا ہے اسے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کو یوم یکجہتی کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے مہمانوں اور شرکاء کا سیمینار میں شرکت کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ Geir Lippestad، اختر چوہدری، محمود احمد اورسیواش مبشری نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

معروف سیاسی رہنما خالد محمود نے سیمینار کی نقابت کے فرائض احسن انداز میں سر انجام دیئے اور علامہ نعمت علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔

آرٹیکل 370انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںایم پی فرودے یکوبسنہندوستان مقبوضہ کشمی
Comments (0)
Add Comment