بارسلونا(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری اور سماجی شخصیت اور سابق مشیر عدیل شاہ اپنے نجی دورہ پر بارسلونا پہنچ گئے۔
بارسلونا ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، چوہدری عبدالغفار گجر اور چوہدری ندیم ارائیں اور دیگر دوست احباب نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور شاندار استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
معزز مہمان کچھ دن بارسلونا میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔