ایتھنز یونان(نمائندہ خصوصی) یونان میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد عامر آفتاب قریشی نے آج یونان کی صدر محترمہ کترینا سکیلاروپولو کو صدارتی محل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسناد سفارت پیش کیں۔
تقریب کے بعد صدر مملکت اور سفیر پاکستان کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر پاکستان محمد عامر آفتاب قریشی حال ہی میں یونان میں تعینات ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مقامی قیادت سے ملاقاتیں شروع کی ہیں۔