ناروے:سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام اوسلومیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے ویبینار کا انعقاد

اوسلو(عقیل قادر)ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام اوسلومیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کاعنوان تھا ’’ناروے اور آئس لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے ساتھ مالی طور پر جوڑنے کیلئے ایس بی پی کے اقدامات‘‘تھا۔

ایس بی پی، کمرشل روشن ڈیجیٹل اکائونٹ بینکوں کے ممتاز پینلسٹس نے اختراعی اقدام، اس کی ترقی پذیر خصوصیات اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پیش کی جانے والی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی رینج کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

ناروے اور آئس لینڈ میں مقیم پاکستانیوں نےویبینار میں شرکت کی افتتاحی اور اختتامی کلمات میں سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے رسمی چینلز، اس سے منسلک مصنوعات اور سمندر پار پاکستانی کمیونٹی کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کی ترغیبات پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ اس اقدام نے ناروے اور آئس لینڈ سے 1200 سے زائداکاؤنٹس کھولنے کے بعد سے 500ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات دیکھی ہیں۔

سفیر پاکستان نے کمیونٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان پروگراموں کے ذریعے نہ صرف اپنے ذاتی فائدے کیلئے بلکہ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ان پروگرامز کے ذریعے وعدہ کیے گئے محفوظ منافع میں سرمایہ کاری کریں ۔

ویبینار کے شریک انعقاد پر سفارت خانے کا شکریہ ادا کرتےہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ارشد محمود بھٹی نے آر ڈی اے اسکیم کی اہم خصوصیات اور فوائد کی وضاحت کی۔

RDA اور SDRP کی تازہ ترین خصوصیات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن صائمہ حمید، جوائنٹ ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی پروگرام SBP نے دیSBP اور RDA بینکوں کے سینئر حکام نے براہ راست شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

OsloState Bank of Pakistan (SBP)Webinar SBPاسٹیٹ بینک آف پاکستانویبینار
Comments (0)
Add Comment