پیرس:چوہدری نعیم اختر کے مرحوم والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے محفل قرآن خوانی و ختم شریف کا اہتمام

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود)سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر کے مرحوم والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد پیری فت میں محفل قرآن خوانی و ختم شریف کا اہتمام کیاگیا۔

محفل میں سیاسی ،سماجی ، کاروباری اور صحافی برادری سمیت پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، محفل میں قاری منظور حسین قادری نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔

محفل میں شرکت کیلئے آنیوالے معزز مہمانوں نے چوہدری نعیم سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، مقامی نعت خواہاں نے نعتیہ کلام کا ہدیہ پیش کیا۔

مسجد ہذا کے امام و خطیب حافظ محمد صدیق نے مدلل خطاب فرمایا اور مرحوم کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔

یاد رہے کہ نعیم چوہدری والد محترم کی وفات کی وجہ سے آزاد کشمیر روانہ ہوگئے تھے جہاں اپنے والد محترم کی تجہیز و تکفین کے بعد وہ واپس پیرس پہنچے ہیں۔

پیرس:چوہدری نعیم اختر
Comments (0)
Add Comment