سویڈن:ہمیں قائد اعظم کے نقشے قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہوراحمد

دنیا بھر کی طرح سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں پاکستان کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

سٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا) دنیا بھر کی طرح سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی،مذہبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبدالرازق تھبیو نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ،ہولنڈا میوزشن بینڈ نے ملی نغمے سنا کر سما باندھ دیا ،سفیر پاکستان نے میوزشن بینڈ کو یوم پاکستان کے موقع پر سندھی اجرک بھی پہنائی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کا کہنا تھا وطن پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ۔ہمیں قائد اعظم کے نقشے قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے، 23مارچ کا دن مفکر پاکستان علامہ اقبال کے تصور پاکستان کی جانب انتہائی اہم قدم تھا۔

ہندوؤں کے تشدد اور انگریز کےمتعصبانہ رویہ نے مسلمانوں کو علیحدہ وطن حاصل کرنے کیلئے مجبور کر دیا تھا، قرارداد لاہور میں جو بعد میں قرارداد پاکستان کہلائی 23 مارچ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہمیں پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی اور پاکستان کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا ۔

تقریب میں شیخ سعید،ظاہرہ حیدر،ڈاکٹر عالیہ، عامر اور دیگر کا کہنا تھا کہ مملکت خدادا لازوال قربانیوں سے معرض موجودہ میں آیا،جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے،جس کا احترام کرنا ساری پاکستانی قوم پر واجب ہے، پاکستان کی آنیوالی نسلوں اور موجودہ نسلوں کو اس بارے آگاہی دینا واجب ہے۔

23marchpakistan embassy swedenyoum e pakistan sweden
Comments (0)
Add Comment