خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے خدمات کے اعتراف میں کونسلر قیصر عباس کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

لندن(نمائندہ خصوصی)کونسلر قیصر عباس کو خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھرک کونسل کے کیبنٹ ممبر فار کلچر و کمیونٹیز کونسلر قیصر عباس کو وومن لیڈرشپ کانفرنس 2023 میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ وہ اس کانفرنس میں ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد مرد تھے۔ دی گوڈ سمارٹئین فاؤنڈیشن کی جانب سے لندن میں منعقدہ اس کانفرنس اور ایوارڈ تقریب میں مختلف خواتین اور کونسلر قیصر عباس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے۔

اس موقع پر ٹی جی ایس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر قونصلر فونمی اڈیمیلو کا کہنا تھا کہ مجھے کونسلر قیصر عباس کو ان کی بہترین کارکردگی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ اس بات کا اظہار ہے کہ ہم ان کی خواتین اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہیں۔

کونسلر قیصر عباس نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا “ یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے پہلے بھی درجنوں ایوارڈز مل چکے ہیں اور ہر ایک ایوارڈ مجھے اس بات کا حوصلہ دیتا ہے کہ میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر کمیونٹیز کے افراد کی خدمت پہلے سے بہتر کروں۔ میں اس آرگنائزیشن اور نامزد کرنے والی شخصیت کا مشکور ہوں۔”

Conservative Councillor Qaisar Abbas
Comments (0)
Add Comment