اٹلی:سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا جنون،ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی

وینس(ویب ڈیسک)اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3 منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم وہ اس شخص اور اس کے ساتھی کی شناخت اور تلاش کے لئے قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

وینس کے میئر Luigi Brugnaro نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جو شخص 3 منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا رہا ہے اسے حماقت کا سرٹیفکیٹ دینا چاہئے اور ساتھ ہی اس حرکت پر اسے خوب مارنا چاہئے۔

وینس کے میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا صارفین چند لائکس اور توجہ کے لئے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت کرنے اور یہ جاننے میں ان کی مدد کریں کہ اس شخص نے رہائشی عمارت کی چھت تک رسائی کیسے حاصل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ غوطہ خور شخص اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جیسے ہی اس کی شناخت ہوگی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی
Comments (0)
Add Comment