منہاج ویلفیئرفائونڈیشن سویڈن کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

گرینڈ افطار ڈنر میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے پروجیکٹس کے بارے آگاہی دی گئی

اسٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)منہاج ویلفیئرفائونڈیشن سویڈن کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،گرینڈ افطار ڈنر میں منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے پروجیکٹس کے بارے آگاہی دی گئی ۔

افطار ڈنر میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،افطار ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،آقا کی بارگاہ میں سجاد حسین قادری نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی ۔

نعت رسول مقبولؐ کے بعد شرکاء کو منہاج ویلفیئر کی ورکنگ پر وڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس کے بعد جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئرفائونڈیشن سویڈن میاں یاسین اعجاز نے شرکاء سے فطرانہ،صدقات،خیرات اور ذکات دینے کی اپیل کی۔

لوگوں نے دل کھول کر اپنے عطیات منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کو دئیے اور دُکھی انسانیت کی خدمات پر منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے امید ہے منہاج ویلفیئر آئند ہ بھی کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات دیتی رہے گی،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا تھا کے منہاج ویلفیئرفائونڈیشن اپنی دُکھی انسانیت کے خدمات بلا رنگ ونسل جاری رکھے گی۔

منہاج ویلفیئرفائونڈیشن فلاحی ادارہ ہے ،قدرتی آفات میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مستقل نوعیت کے فلاحی منصوبہ جات پر بھی کام کرتا ہے، جن میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم اور کفالت کا منصوبہ آغوش غریب و بے سہارا جوڑوں کی اجتماعی شادیاں شامل ہیں۔

Minhaj Welfare Foundation Swedenمنہاج ویلفیئرفائونڈیشن سویڈن
Comments (0)
Add Comment