پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی پہلی میٹنگ،پاکستانی کاروباری حضرات کے مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال

سیول(تارکین وطن نیوز)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی نئی کابینہ کی پہلی میٹنگ انچن سٹی میں ڈیرہ ریسٹورنٹ میں ایس او پیز کیساتھ منعقد کی گئ۔ جس میں یانگجو ، دیگو ، پوھان ، پاجو ، سیئول اور انچن سٹی کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ جنید کی خوبصورت آواز میں تلاوت قُرآن سے کیا گیا اور مردان علی قادری نے نعت رسول مقبولؐ پڑھ کر دلوں کو منور کیا۔

اجلاس کی صدارت پی بی اے کے صدر صابر خان نے کی اور کوریا میں موجود پاکستانی کاروباری حضرات کی فلاح و بہبود سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نائب صدر ملک ندیم نے کوریا میں موجود تمام پاکستانی بھائیوں کے دیرینہ مسئلہ ( میڈیکل ) کے معاملات میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مالی امداد کیلئے خصوصی توجہ دلا ئی اور ساتھیوں کو اس معاملے کیلئے ایک الگ سے فنڈ قائم کرنے کی ضرورت پر کابینہ کو اپنے مُفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

جنرل سیکرٹری ملک نوید بصال نے کابینہ کے تمام عہدیداران کا پُر تپاک استقبال کیا اور پی بی اے کے تنظیمی معاملات کو افہام و تفہیم کیساتھ چلانے پر زور دیتے ہوئے کہا تمام ارکان کو اعتماد میں لیکر باہمی مشاورت کیساتھ ملک اور قوم کی خدمت پُر خلوص انداز میں کی جائے۔

آخر میں تمام ارکان نے فرداً فرداً اپنا تعارف بھی کروایا اور اپنی قیمتی رائے بھی دی۔

Comments (0)
Add Comment