اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے پاسپورٹ ڈلیوری کے دورانیے میں تبدیلی کر دی گئی۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں پاسپورٹ ڈلیوری ٹائم کی گیٹیگریز نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک میں پاسپورٹس بالترتیب 10دن، 4دن اور 2دن میں دیئے جائیں گے۔
اس سے قبل نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک کیٹیگریز کے لیے ڈلیوری ٹائم بالترتیب 21دن، 7دن اور 4دن تھا۔ رپورٹ کے مطابق ڈلیوری ٹائم میں کمی پاسپورٹس کے لیے بہت زیادہ تعداد میں درخواستیں آنے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
ادارے کی طرف سے درخواست دہندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ درخواست کے ساتھ تمام ضروری کاغذات مہیا کریں تاکہ غیرضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔