کراچی کمیونٹی جرمنی کی جانب سے عید ملن گیٹ ٹوگیدر ون ڈش پارٹی کا انعقاد، فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت

فرینکفرٹ / برلن( رپورٹ:مطیع اللہ )کراچی کمیونٹی جرمنی کی جانب سے ایک عید ملن گیٹ ٹوگیدر ون ڈش پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں فرینکفرٹ اور گردونواح سے فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آ غاز چھوٹی بچی لایبہ ملک نے تلاوت قرآن پاک سے کیا،عمیر رضا نے نعت رسول بارگاہ رسالت میں پیش کی۔

کراچی کمیونٹی کے بانی آزاد حسین نے شرکاء کو محفل میں خوش آمدید کہا اور تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے KCG کے عہدیداران کا حاضرین محفل سے تعارف کروایا۔شرکاء محفل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات وقت کی ضرورت ہیں اور بڑے عرصے کے بعد فرینکفرٹ میں اس قسم کی ون ڈش پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کو سبھی نے بہت انجوائے کیا اور اس بہانے فیملیز کو مل بیٹھنے کا بھی موقع ملا۔

تقریب کےاختتام پر لائیو میوزک پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے حاضرین محفل بہت محظوظ ہوئے۔ یہ تقریب رات گئے اپنے اختتام کو پہنچی جس کی یاد لوگوں کے ذہنوں میں تادیر محفوظ رہے گی۔

جرمنی کے تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی کمیونٹی کو یکجا کرنے کے لیے کراچی کمیونٹی جرمنی کے نام سے تنظیم عمل میں لایا گیا کراچی کمیونٹی جرمنی کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی میں تنظیم کا باقاعدہ اعلان کیا گیاتنظیم کے ذمہ داران و عارضی مجلسِ عاملہ کے اراکین کو شرکاء کے سامنے پیش کیا گیا ۔

کراچی کمیونٹی جرمنی کے صدر عطی الرحمن،نائب صدر زاہد لطیف ،جنرل سیکرٹری سید شعیب،انفارمیشن سیکرٹری،اصم مصطفی،جنرل سیکرٹری سید شعیب،فنانس سیکرٹری سید جمیل اختر کوذمہ داری سونپی گئی جبکہ مجلس عاملہ میں 8 افراد کو منتخب کیا گیا۔

تقریب سے کراچی کیمونٹی تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کئے گئے اور کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل، اردو زبان کے فروغ اور اسکولز سسٹم متعارف کرانے پر زور دیا گیا، تقریب میں جرمنی بھر سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں ون ڈش پارٹی کی وجہ شرکاء نے اپنے گھروں سے مختلف کھانے پیش کئے ،تقریب کے شرکاء مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ،کراچی کمیونٹی جرمنی بہت جلد دیگر تقریبات کا اعلان کرینگے۔

پاکستان کمیونٹیزپاکستانی کمیونٹیجرمنی کے شہر ڈریسڈندرس قرآن
Comments (0)
Add Comment