شاہی خاندان کے افراد اور اس عظمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،راجہ سکندر خان

چیئرمین پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان کی بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کو تاجپوشی پر مبارکباد

لندن(نمائندہ خصوصی)عالمی شہرت یافتہ تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس نے تاریخی تاج سجا لیا ہے۔

آج مختلف مذاہب اوردنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگ بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کا جشن منا رہے ہیں،شاہی خاندان کے افراد اوران کی عظمت کو بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار راجہ سکندر خان نے چرچ آف سائنٹولوجی میں ہز میجسٹی کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں رائل کورونیشن ٹی پارٹی کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وسطی لندن میں جہاں مختلف مذاہب اور دنیا کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگ متحد ہو کر بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔مختلف کمیونٹی لیڈر کو شاہی تاجپوشی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔

چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے اپنے خطاب میں بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کو تاجپوشی پر مبارکباد دی، راجہ سکندر نے یہ بھی کہا کہ انہیں شاہی خاندان سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے مہمان کی حیثیت سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہے۔

تقریباً 20 سال قبل بکنگھم پیلس گارڈن ٹی پارٹی میں جہاں محترمہ ملکہ الزبتھ، کوئینز کی والدہ، شہزادہ فلپ، پرنس چارلس اور پرنس اینڈریو موجود تھیں اور مجھ سے اور دوسرے مہمانوں سے ملے اور راجہ سکندر نے تبصرہ کیا کہ وہ بہت متاثر ہوئے اور ان کی عاجزی کا مشاہدہ کیا۔

شاہی خاندان کے افراد اور اس عظمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اپنے اختتامی کلمات میں راجہ سکندر نے بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کو صحت مند لمبی زندگی کے ساتھ ساتھ طاقت، ہمت اور دانشمندی کے ساتھ ہم سب کی خدمت کی خواہش کی۔

king charles coronation
Comments (0)
Add Comment