مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری)تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کونسلر یاسمین ڈار لارڈ مئیر مانچسٹر بن گئیں۔
یاسمین ڈار کا تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے ہے، مانچسٹر ٹاؤن ہال میں انہوں نے لارڈ مئیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
کونسل کی فل میٹنگ میں انکی صاحبزادی آمنہ ڈار لیڈی مئیرس اور بھائی ماجد ڈار کنسول بن گئے ہیں۔
نومنتخب لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کا کہنا ہے کہ یہ انکے لئے اور تمام برٹش پاکستانی کمیونٹی بالخصوص پاکستانی خواتین کے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے میری فیملی کی بے حد اسپورٹ رہی ہے ۔