پی ٹی آئی فرانس کا عمران خان، پارٹی کارکنان و لیڈر شپ سے اظہار یکجہتی،عمران خان کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار

پیرس(رپورٹ:سلطان محمود) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کارکنان و لیڈر شپ سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کا انعقاد پیرس میں واقع لاہور ریسٹورنٹ پر کیاگیا۔

پارٹی کارکنان نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسر قدیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے مگر کچھ عناصر پی ٹی آئی اور عوام کو آپس میں لڑا کر گھناؤنی سازش کررہے ہیں جو اپنے مقصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔

چوہدری گلزار لنگڑیال کا کہنا تھا کہ لاہور کور کمانڈر ہا ئوس سمیت حساس تنصیبات پر حملہ قابل مذمت ہے، مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سخت سکیورٹی کے باوجود حملے کو ناکام کیوں نہیں بنایا گیا؟ وہ کون لوگ تھے جو ہدایات جاری کررہے تھے ؟

ملک عابد نے دوران خطاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جو مرضی حربہ آزما لے عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت و لگن کو ختم نہیں کرسکتی ،انہوں نے سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بے گناہوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

چوہدری ذوالفقار جتالہ کا کہنا تھا کہ وہ کل بھی عمران خان کیساتھ تھے آج بھی عمران خان کیساتھ ہیں اور آئندہ بھی عمران خان کیساتھ رہیں گے جو لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ کرجارہے ہیں وہ بھگوڑے تھے ۔

پی ٹی آئی رہنما عبدالرحمان تارڑ، انعام اللہ خان، عارف مصطفائی، ناصرہ فاروقی ، آصفہ ہاشمی،، عمران رشید، لالہ برہان، عدنان ظفر ڈھوڈی اور دیگر نے بھی عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مقررین نے کارکنان کو حوصلہ دیا کہ وہ گھبرائیں نہیں پارٹی پر مشکل وقت ضرور ہے مگر وہ مایوس نہ ہوں جلد اچھے دن دوبارہ آئیں گے، تقریب کے آخر میں پارٹی کارکنان نے عمران خان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Comments (0)
Add Comment