مالمو سویڈن:باقرالعلوم کی جانب سے جشنِ عید غدیر کا اہتمام، معروف خطیب مولانا سید علی رضا رضوی کی خصوصی شرکت

مالمو(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کے شہر مالمو میں باقرالعلوم کی جانب سے جشنِ عید غدیر کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف خطیب مولانا سید علی رضا رضوی نےخصوصی شرکت کی، میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے مولانا علی رضا رضوی نے قرآن سوزی کے حالیہ واقعے کے حوالے سے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق مالمو شہر کی مقامی تنظیم باقرالعلوم کی جانب سے جشن عید غدیر کا اہتمام شہرکی معروف امام بارگاہ میں کیا گیا، جہاں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

واقعہ غدیر خم کے سلسلے میں علماء کا کہنا تھا کہ غدیر خم کا واقعہ ایسا تاریخی واقعہ ہے کہ جس کے بارے میں عالم اسلام کے تمام محققوں ، راویوں ، محدثوں ، مفسروں ، متکلموں ، خطیبوں ، شاعروں ، مورخوں ،اور سیرت نگاروں نے خاصی اہمیت کے ساتھ بیان کیاہے۔

غدیر خم کے حدیث کے جاودانی ہونے کی ایک علت یہ ہے کہ اس واقعہ سے متعلق دو آیتیں قرآن کریم میں موجود ہیں اور جب تک قرآن ہے تب تک حدیث غدیر بھی ہے ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ قرآن سوزی کے واقعات پر مزمتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

Baghral Uloom swedenGhadeer Eid celebrationMaulana Syed Ali Raza Rizviباقرالعلوم سویڈنجشنِ عید غدیرمولانا سید علی رضا رضوی
Comments (0)
Add Comment