باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر اور جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے اللّہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔

پیپلز پارٹی کینیڈا اس المناک سانحہ پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

باجوڑجمیعت علماء اسلام فدھماکہورکرز کنونشن
Comments (0)
Add Comment