مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری)مانچسٹر بری نیو روڑ پر پاکستان کی تاجر برادری نے بھی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔
شرکا نے تقریب میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام معروف بزنس مین شکیل چودھری نے کیا تھا۔
تقریب میں پاکستانی تاجر مظہر اقبال، محمد خرم ، محمد ذیشان، آصف بشیر ، محمد وسیم ، شہزاد چودھری سمیت دیگر تاجر برادری کے ممبران نے شرکت کی ۔
کیک کٹنگ کے موقع پر سب تاجر برادری نے تجدید عہد کیا کہ پاکستان ڈے صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم نے پاکستان کتنی بڑی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔