روچڈیل:جنگ عظیم اول و دوئم میں جان کی قربانی دینے والے سپاہیوں ،خواتین و بچوں کو خراج تحسین وعقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

برطانیہ اور دولت مشترکہ کے بے شمار لوگوں نے برطانیہ کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے جان کی قربانی دی ،مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد

روچڈیل (محمد فیاض بشیر) روچڈیل ٹاؤن ہال کے باہر جنگ عظیم اول و دوئم میں برطانیہ کے دفاع کی خاطر جان کی قربانی دینے والے سپاہیوں ،خواتین و بچوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد ۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ، رکن برطانوی پارلیمنٹ پال واہ ،روچڈیل لیڈر نیل ایمونٹ کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور مقامی کمیونٹی کی شرکت ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ پال واہ نے کہا کہ روچڈیل کی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں سابق اور حاضر فوجیوں کی خدمات کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں جنگ نہیں بلکہ دنیا امن کا گہوارہ ہو۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ جنگ عظیم اول و دوئم میں برطانیہ اور دولت مشترکہ کے بے شمار لوگوں نے برطانیہ کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے جان کی قربانی دی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال کی طری اب کے بار بھی ہم اکٹھے ہوئے۔

روچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایمونٹ نے کہا کہ جنگ عظیم اول و دوئم میں برطانیہ کے دفاع کی خاطر دولت مشترکہ اور برطانیہ کے بہادر سپاہیوں کی جانی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہم اکٹھے ہوئے ہمیں اپنے محسنوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

کمیونٹی غلام رسول نے کہا کہ جنگ عظیم اول و دوئم میں مسلمان کمیونٹی نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم ان شہداء کی قربانی اور انکے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ تقریب میں روچڈیل کے کونسلر ثمینہ ظہیر ، شاہ وزیر، محمکہ پولیس و آرمی کے ریٹائرڈ وحاضر سروس آفیسران و فوجی اور کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت ۔

روچڈیل کونسل نے حسب روایت جنگ عظیم اول و دوئم میں دولت مشترکہ اور برطانیہ کے جن فوجیوں نے برطانیہ کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جان کی قربانی دی انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے فقید المثال تقریب کا انعقاد کیا۔

جنگ عظیم اول و دوئمرکن برطانوی پارلیمنٹ پال واہروچڈیل لیڈر نیل ایمونٹمئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد
Comments (0)
Add Comment