ریاست اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، اکرم گل

سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے سانحہ جڑانوالہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مکمل طور پر اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کےساتھ ذلت آمیز رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو نچلے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے ۔

اکرم گل نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان نے نہ صرف مسیحیوں کے گھروں کو جلایا بلکہ چرچوں اور بائیبل مقدس کو بھی جلایا اور بے حرمتی کی لہٰذا ملزمان کے خلاف295-Aاور295-Bکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔

اکرم گل نے مطالبہ کیا کہ ریاست اقلیتوں کے چرچوں اور جان ومال کا تحفظ ٹھوس بنیادوں پر کرے۔

Akram Gill
Comments (0)
Add Comment