کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شہریوں کے لئے کورونا ویکسین پاسپورٹ لانچ کرانے کا اعلان

ٹورنٹو(تارکین وطن نیوز)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شہریوں کے بیرون ملک سفر کوآسان بنانے کیلئے کورونا ویکسین پاسپورٹ لانچ کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے سفر کیلئے کورونا ویکسین پاسپورٹ متعارف کروادیا ، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کے بیرون ملک سفر کوآسان بنانے کیلئے کینیڈا ایک معیاری ویکسین پاسپورٹ لانچ کررہا ہے۔

اس حوالے سے کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ پروف آف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں کینیڈین شناختی نشان ہوگا اور یہ بین الاقوامی سمارٹ ہیلتھ کارڈ کے بڑے معیار کو پورا کرے گا۔

حکام کے مطابق اس میں پاسپورٹ ہولڈر کا نام ، تاریخ پیدائش اورکون سی کورونا ویکسین کب دی گئی ، اس حوالے سے تفصیلات موجود ہوں گی۔ٹورنٹو ا سٹار اخبار کا کہنا ہے کہ کینیڈین شہری تیس نومبر سے ویکسینیشن کے ثبوت کے بغیر اندرون اور بیرون ملک پرواز نہیں کر سکیں گے ۔

کینیڈا میں 73 فیصد سے زائد شہریوں کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے، کینیڈین وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ اس وبا کو ختم کرنے کیلئے وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

Comments (0)
Add Comment