سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام کھلی ای کچہری کا دوبارہ سے آغاز

برسلز (نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان برسلز کے زیر اہتمام کھلی ای کچہری کا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی نئی سفیر آمنہ بلوچ نے آج اپنی پہلی ماہانہ ای کچہری کا انعقاد کیا۔

اس مصروفیت کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی تک پاکستانی سفارت خانے کی رسائی کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

اس منصوبے کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کی بہتر انداز میں خدمت کرنا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بیلجیئم میں واقع پاکستان کا سفارتی مشن ہر ماہ پاکستانی شہریوں کے لیے ای کھلی کچہری کا اہتمام کرتا ہے تاکہ انہیں جو بھی ضروری مدد درکار ہو وہ فراہم کی جا سکے۔

Embassy of Pakistan BrusselsOpen kicheriسفارت خانہ پاکستان برسلزکھلی ای کچہری
Comments (0)
Add Comment