لاہور(تارکین وطن نیوز)قومی ٹیم نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
صوبا ئی فوکل پرسن معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری زبیر خالد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دبئی ورلڈکپ میں پاکستانی قوم کو اس شاندار فتح کی اشد ضرورت تھی جس سے قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔
ہمارے کھلاڑیوں نے دبا ئو میں آئے بغیر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو چاروں شانے چت کیا انہوں نےکہا کہ انشاءاللہ آنے والے میچوں میں بھی قومی شاہین اسی جزبے سے کھیلتے ہوئے قوم کو مزید خوشخبری دینگے ۔
کپتان بابر اعظم، محمد رضوان کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے جس طرح اپنی کارکردگی سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا پوری قوم اور شاہینوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔