پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کوکشمیر بلیک ڈے منایا گیا

کوریا(تارکین وطن نیوز)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کوکشمیر بلیک ڈےمنایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کوریا کے مختلف شہروں میں احتجاج رکارڈ کرایا گیا ، سیئول میں پاکستان سفارت خانہ نے آن لائن زوم میٹنگ کا بھی اہتمام کیا جس میں ایمبیسڈر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیر کے ایشوز پر شرکاء کو آگاہ کیا ۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر صابر خان خٹک نے اپنے خطاب میں کشمیریوں پر ہندوستان کے ناجائز تسلط کی مزمت کی اور عالمی دنیا سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق دلوائے جائیں۔

اس موقع پر چیئرمین مہر سرورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے طاقت اور دھوکا دہی سے ہماری سر زمین پر قبضہ کیا۔

چیئرمین مہر سرور نے کہا کہ بھارت اب تک نہتے کشمیریوں کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے دبا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر صابر خان،وائس پریذیڈنٹ ملک ندیم، جنرل سیکرٹری ملک نوید،چیئرمین مہر سرور،کوآرڈینیٹرراجہ عامر،ملک اختر اعوان،جاوید اقبال،آصف گل،فیصل نواز،احمد نواز اور فیصل محمود نے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔

Comments (0)
Add Comment