میاں محمد نواز شریف سے اسپین کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر کی ملاقات

چوہدری امانت حسین مہر کو یورپ میں دو سال کے لئے بزنس ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

بارسلونا (کاشف شہزاد) اسپین کی معروف کاروباری شخصیت امانت حسین مہر نے یورپ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ امانت حسین مہر کی انگلینڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر چوہدری امانت حسین مہرکی کاروباری صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ میں دو سال کے لئے بزنس ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت دیگر مسلم لیگ قیادت نے دلی مبارکباد پیش کی۔

سپین سمیت یورپ بھر میں مقیم اوورسیز کمیونٹی نے چوہدری امانت حسین مہر کو یورپ میں دو سال کے لئے بزنس ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی۔

Chaudhry Amanat Hussain Meherishaq darnawaz sharifچوہدری امانت حسین مہر
Comments (0)
Add Comment