دعوتِ اسلامی سویڈن کی جانب سے سویڈن کے تمام بڑے شہروں میں جشنِ عیدمیلادالنبیؐ کی عظیم الشان تقریبات

مالمو (رپورٹ:زبیر حسین) نبی آخر الزماںؐ کی ولادت کا جشن نہ صرف مسلم دنیا بلکہ مغربی ممالک میں بھی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے،سویڈن میں پاکستانی مذہبی جماعتیں جشنِ ولادت کے حوالےسے محافل اور نعت خوانی کا اہتمام کرتی ہیں ، دعوتِ اسلامی سویڈن نے مالمو سمیت سویڈن کے ہر بڑے شہر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے اجتماعات کا انعقاد کیا۔

دعوتِ اسلامی پرتگال کے نگراں حاجی مولانا احمد رضا مدنی نے تمام تقریبات میں خصوصی شرکت کی،دعوتِ اسلامی یورپ کے تمام ممالک میں منظم طریقے سے مذہبی خدمات انجام دے رہی ہے ، مذہبی معلومات اور اسلام کے پرچار کے لئے دعوتِ اسلامی اب سویڈن کے ہر بڑے شہر میں تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔

ماہ ربیع الاول میں پوری دنیا میں جشن کا سماع ہوتا ہے اور یہ سب ممکن ہوتا ہے پاکستانی مذہبی جماعتوں کے زیرِاہتمام، جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے دعوتِ اسلامی سویڈن نے مالمو سمیت سویڈن کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعات کا انعقاد کیا ۔

مالمو شہر میں منعقد ہونے والی تقریب میں مولانا احمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺ کے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی جبکہ دعوتِ اسلامی کی فنڈریزنگ کے حوالے سے انہوں نے شرکاء کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ اسلامی سال میں فقط دو بار فنڈریزنگ کرتی ہے۔

ایک رمضان المبارک جبکہ دوسری فنڈریزنگ سالانہ ٹیلی تھون کے ذریعے کی جاتی ہے اور ان دو فنڈریزنگ کے ذریعے دعوتِ اسلامی سال بھر اسلامی تعلیمات کا پرچار دنیا بھر میں جاری رکھتی ہے۔

تقریب میں مالمو شہر کی سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ڈنمارک سے بھی دعوتِ اسلامی کے وفد نےتقریب میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ، مالمو شہر کی معروف کاروباری شخصیت ثقلین عباس کی جانب سے مولانا احمد رضا مدنی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

beautiful naatDawat e islamiDawat-e-Islami SwedenEid Milad Un NabiEid Milad-un-Nabi celebrationsHaji Maulana Ahmed Raza MadaniMalmö SwedenNaatRabi ul Awalstockholm
Comments (0)
Add Comment