نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لندن سے مدینہ منورہ پہنچ گئے

جدہ (خالد نواز چیمہ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر لندن سے مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور کل عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

نگران وزیراعظم مدینہ منورہ پہنچے تو رائل ٹرمینل پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا جبکہ پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید بھی موجود تھے ۔

ائیرپورٹ لا ئو نج میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم آج روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے اور کل مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

دو روزہ دورے پرلندن سے مدینہ منورہ پہنچ گئےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
Comments (0)
Add Comment