سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم سویڈن میں محفل میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد

ہمیں محمدؐ کے اخلاقی اور انسانیت کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی ذمہ داری سنبھالنی چاہئے،سفیر پاکستان

محفل میں پاکستان کی سیاسی و سماجی ،مذہبی ،صحافتی براداری ،مختلف مسلم کمیونیٹیز اور کرسچن کمیونٹی نے شرکت کی

امت مسلمہ کی حفاظت کرنا اللّہ تعالیٰ نے پاکستان کے ذمے لگائی ہے ،مقررین

سٹاک ہوم (رپورٹ:انصر اقبال بسرا) سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم سویڈن میں محفل میلاد مصطفیٰؐ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پاکستان کی سیاسی و سماجی ،مذہبی ،صحافتی براداری ،مختلف مسلم کمیونیٹیز اور کرسچن کمیونٹی نے بھی شرکت کی ۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے آنے والے شرکاء کو ماہ ربیع الاول کی مبارک دی اور سب کو خوش آمدید کہا،محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سمیع اللّہ نے حاصل کی ۔

سجاد حسین قادری ، مدثر نعیم ،کاشف عزیز بھٹہ نے شان مصطفےٰؐ نعت پڑھ کے سما باندھ دیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا امت مسلمہ کی حفاظت کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے، ہمیں میلاد منانے کے ساتھ ساتھ سیرت الرسولؐ پر عمل پہرا ہونے کی ضرورت ہے کہ کیسے آقا ؐ نے اپنے کردار سے ،اخلاق سے ،اپنے ہر عمل سے عالم انسانیت کو تقویت بخشی اور اسلام کو امن کا گہوارا بنایا ،جس میں کفر بھی آکر پناہ لیتے تھے ہمیں بھی آقا دوجہاں کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق اور کردار کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے آخر میں شرکاء سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کا کہنا تھا کہ سویڈن میں رہتے ہوئے ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم سیرت الرسولؐ اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں عشق مصطفی اور رسول اللّہؐ کی تعلیمات پھیلائیں اورہم آپس میں اتحاد کریں۔

اپنی محبت کو دنیا کے ساتھ بانٹیں،ہمیں محمد ؐ کے اخلاقی اور انسانیت کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی ذمہ داری سنبھالنی چاہئے، آقا ؐکی سنتوں اور اخلاقی اصولوں کو اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کرکے ہم ایک بہترین انسان بن سکتے ہیں۔

عید میلاد النبیؐ کو ہماری زندگی میں ایک نیکی ،روشنی اور راہت کے طور پر منائیں ،ڈاکٹر ظہور احمد نے آنےوالے مہمانوں اور بالخصوص میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Embassy of Pakistan Stockholm SwedenMahfil Milad Mustafaسفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم سویڈنمحفل میلاد مصطفیٰؐ
Comments (0)
Add Comment