کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہی کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا

ٹورنٹو (رائو محمد طاہر)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر کی زیر قیادت مظلوم کشمیریوں کے حق میں کوئینز پارک اُنٹارو اسمبلی کے سامنے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں پیپلز پارٹی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر، نائب صدر انجم خواجہ، نائب صدر خالد گل، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسن کھوکھر، نائب صدر سجاد چوہدری اور دوسرے عہدے داروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

احتجاج میں حبیب رمضان، کشمیری رہنما ڈاکٹر ازرب ، اکبر وڑائچ سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین نے بھی بھر پور شرکت کی۔ مظاہرہ میں ہمیلٹن سے سرکردہ پاکستانی کمیونٹی لیڈر ظفر چوہدری اور ندیم یونس نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مظاہرین سے جاوید گُجر، راؤ طاہر، انجم خواجہ، خالد گل، اکبر وڑائچ اور دوسرے مقررین نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ۷۴ سالہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروا ئے۔

مقررین نے کینیڈا سمیت تمام جمہوری ممالک پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور انسانی بنیادوں پر کشمیری عوام کے لئے آواز بُلند کریں۔ مظاہرین نے انڈیا کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment