اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مسلمانوں نے انوکھے احتجاج کا اعلان کردیا، مسلمانوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ کوئی مسلمان سویڈن کی کسی دکان سے کسی بھی قسم کی خریداری نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد کے اجتماع نےدنیا کو حیرانگی میں ڈال دیا، اب مسلمانوں کی جانب سے ایسے انوکھے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس سے بیشتر ممالک کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل جرمنی میں ایک روز بائیکاٹ کیا گیا کہ کوئی شخص کسی بھی طرح کی خریداری عمل میں نا لائے جس سے احتجاج کرنے والوں نے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کی تھی۔
اب سویڈن کے سوشل میڈیا پر پیغامات گردش کرنے لگے ہیں کہ جمعہ 27اکتوبر کو آپ پورے سویڈن میں شاپنگ سینٹرز یادکانوں پر نہ جائیں تاکہ غزہ کی حالت پر ہم حکومت کو متوجہ کرسکیں۔
احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی مالی امداد روکنے کے فیصلے کے جواب میں ہم نے معاشی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔