پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس کی سائنس فکشن سیریز میں شامل

لندن(تارکین وطن نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمان جو مارول سیریز کی ’سپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ میں حجابی کا کردار ادا کرچکی ہیں کو ایپل ٹی وی پلس کی سائنس فکشن سیریز ’فاؤنڈیشن‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پروفائل پر خود کو ’پروفیشنل ڈرامے باز‘ قرار دینے والی پاکستانی اداکارہ سیریز میں اونیلے کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک سپاہی ہے اور اس کے کردار ہنٹریس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

’فاؤنڈیشن‘ میں اپنے کردار سے متعلق زوہا رحمان کا کہنا ہے کہ ’اس ڈرامے میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہے۔ مجھے سائنس فکشن سے تعلق رکھنے والی ہر چیز پسند ہے اس لیے میں اس شو سے متعلق بہت پرجوش ہوں۔ زوہا رحمان کے مطابق وہ سیریز میں اونیلے نامی کردار ادا کر رہی ہیں جو ٹرمینس پر حملے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے وارڈن سالور کی حفاظت کرتا ہے۔

جوش فرائیڈ مین اور ڈیوس ایس گوئیر کی پیشکش ’فاؤنڈیشن‘ ایپل ٹی وی پلس پر دکھائی جا رہی ہے۔ اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

مارول سینماٹک یونیورس کی ’سپائیڈرمین فار فرام ہوم‘ میں حجابی کا کردار ادا کرنے والی برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ زوہا رحمان کبیر خان کی اگلی فلم 83 میں بھی نظر آئیں گی۔

کبیر خان کی 83 ہندی فلم ہے جو 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کی فتح کو بنیاد بنا کر تیار کی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل پلیٹ فارمز کی توجہ پانے والی زوہا رحمان شوبز کا رخ کرنے سے پہلے برطانیہ میں قانون کی تعلیم حاصل کرتی رہی ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری میں تنوع نہ ہونے کی شدید ناقد رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment