سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فیملی پروگرام کا اہتمام

زیورخ (نمائندہ خصوصی)زیورخ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فیملی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سوئس میں بسنے والی پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سوئس میں بسنے والی پاکستانی خواتین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور ان کے رفقا خواتین ورکر پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات اور جیلوں میں غیر قانونی حبس بجا میں رکھنے اور قانونی رسائی نا دینے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پروگرام میں ارشد شریف شہید کے انصاف کے لئے بھی آواز اٹھائی گئی اور الیکشن کمیشن پاکستان کے رول پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ اس پروگرام کا انعقاد پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے سابق صدر شکیل احمد کی جانب سے کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستانی اور پاکستان تحریک انصاف کے ملی نغمے پیش کیے گئے۔

خواتین، بچوں اور مردوں نے عمران خان کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ان کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ خواتین نے تقاریر کرتے ہو ئے کہا آج ہم خواتین اگر باہر نکلی ہیں وہ صرف اپنے قائد کی وجہ سے اس نے خواتین کے حقوق کیلئے ناصرف آواز اٹھائی بلکہ ہمیں ہمت دی اور ہماری آواز بنا۔

پروگرام میں بچوں سے پاکستان کے متعلق سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازاگیا۔ پروگرام میں وقفہ وقفہ سے ملی نغمے بھی پیش کئے جاتے رہے۔ ارشد شریف شہید کے انصاف کے لئے بھی آواز اٹھائی گئی اور اپنے بیانات میں کہا گیا آج انصاف کے ایوانوں میں ارشد شریف کی آواز گونج رہی ہے مجھے انصاف چاہیے۔

شرکا کا مزید کہنا تھا الیکشن کمیشن کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہو ئے سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ زیادتی نا ہو۔

شرکا کا کہنا تھا آج الیکشن کمیشن پاکستان صرف ایک جماعت کا بن کر رہ گیا ہے، اس وقت جیلوں میں بند پی ٹی آئی کے بے گناہ لوگوں کو فل فور رہا کیا جائے۔ ہمارا قائد پاکستان کا واحد بندا ہے جس نے پاکستان کو جدید ترین ہسپتال اور یونیورسٹی دی اور آج اس کا صلہ جیل میں قید و بند کی صحبتوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf Switzerlandپاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ
Comments (0)
Add Comment