حکومت کی گورنروں کے ساتھ مشاورت،8 نومبر سے پورے آسٹریا میں 2G لاگو کر نے کا فیصلہ

ویانا (اکرم باجوہ) غیر ویکسین شدہ لوگوں کو اب مشکل کا سامنا کرنے پڑے گا، حکومت نے جمعہ کی شام گورنروں کے ساتھ مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 8 نومبر سے 2G پورے آسٹریا میں لاگو ہوگا۔
پیر سےصرف ان لوگوں کو جو ویکسین لگوا چکے ہیں اور صحت یاب ہو چکے ہیں (2G) انکو سرائے، تھیٹر، ہیئر ڈریسر یا جم، سینما، فٹ بال کھیل کے گراؤنڈ،ہسپتال،ریسٹورنٹ اور کنسرٹ میں جانے کی اجازت ہے۔

جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ان لوگوں کے لیے ممنوع ہیں ۔ وزیراعظم الیگزینڈر شلنبرگ نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے ہمیں غیر ویکسین لوگوں کے لیے کورونا اقدامات مزید سخت کرنے ہونگے۔انہوں نے مذید کہا کہ کورونا انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ایک مہینے میں سردیوں کے موسم کو بچانے کے لیے انفیکشن کی تعداد کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا حل لاک ڈاؤن ہی ہوسکتا ہے۔حکومت لاک ڈاؤن کو سختی سے روکنا چاہتی ہے۔

وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے کہا کہ 2G کے اصول اور تمام ریٹیل پبلک ٹرانسپورٹ ،ڈسپنسر اور میوزیم کے ساتھ لائبریریوں میں FFP2 ماسک لازمی ہے۔گورنروں کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ سردیوں میں گورنرز کو امید ہے کہ وہ سخت اقدامات سے سردیوں کے موسم میں اس پر قابو پانے میں کامیاب ہونگے۔

Comments (0)
Add Comment