سعودی عرب میں پاکستانی ثقافتی ویک کا آغاز،ہر جانب پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی ثقافتی ویک کا آغاز ہوگیا ،ہر جانب پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھر گئے، پوپ اور فوک میوزک نے سماں باندھ دیا ،پاکستانی ثقافتی ویک کی افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے لئے ہزاروں پاکستانی پہنچے اور مختلف سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں موسم ریاض کے زیر اہتمام سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی ثقافتی ویک کا آغاز کر دیا گیا ہے، سویدی پارک میں سجنے والے پاکستانی ثقافتی ویک میں پاکستان کی علاقائی ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ ٹرک آرٹ میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھی بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان سے نامور سنگرز عابدہ حسین، سلیم رفیق اور دیگر نے اپنی آواز کا بھرپور جادو جگایا جس سے پاکستانی منچلے نوجوان ناچنے پر مجبور ہوئے جبکہ دیگر غیر ملکی بھی ڈانس کرتے دیکھائی دئیے اسٹیج پر پاکستان کے علاقائی رنگوں کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا جس پر حاضرین داد دئیے بغیر نا رہ سکے۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی طرح پاکستانی ثقافتی ویک کا اہتمام کیا گیا ہے اور جس طرح پہلے روز ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی ہے اور وہ اپنے علاقائی ثقافتی رنگوں سے روشناس ہوئے ہیں۔

اسی طرح روزانہ پورا ہفتہ ثقافتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا جبکہ پاکستانیوں نے بھی پاکستانی ویک کے انعقاد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ سعودی قیادت پاکستانی ثقافت کو اجاگر کر رہی ہے پاکستانی ثقافتی ویک دو دسمبر تک جاری رہے گا۔

Pakistan Cultural Week begins in Saudi Arabia
Comments (0)
Add Comment