صدر پی ایف اے علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی زیرِ صدارت ماہانہ میٹنگ،الحاج خواجہ محمد نسیم پی ایف اے کے نائب سرپرست اعلیٰ نامزد اور دو کمیٹیاں بنائی گئیں

ویانا (اکرم باجوہ) پی ایف اے کی ماہانہ میٹنگ صدر پی ایف اے علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد کی گئی۔ ماہانہ میٹنگ میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پر دو نئی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

رابطہ کمیٹی تین ممبران پر مشتمل
1۔ سرپرست سید غالب حسین شاہ۔
2۔ممبر محمد محسن بلوچ۔
3۔ ممبر شیخ وحید احمد۔

مصالحتی کمیٹی تین ممبران پر مشتمل
1۔ سرپرست وسیم احمد۔
2۔ ممبر دیوان افضل۔
3۔ ممبر شبیر احمد بلوچ شامل ہیں۔

پی ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے الحاج خواجہ محمد نسیم کو انکی شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں پی ایف اے کا نائب سرپرست اعلیٰ نامزد کیا ہے۔ہم سب پی ایف اے کے ممبران امید کرتے ہیں کہ الحاج خواجہ محمد نسیم پی ایف اے کو مزید کامیابیوں کی طرف گامزن کرنے میں اپناکردار ادا کرتے رہیں گے۔

تمام نامزد دوستوں کو ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
(چیئرمین پی ایف اے حاجی قمر حسین چوہدری)۔

Comments (0)
Add Comment