پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کی جانب سےماہانہ میٹنگ کا انعقاد

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد 10 دسمبر بروز اتوار شام 4 تا 6 بجے تک کیا گیا، میٹنگ کا باقاعدہ اجلاس تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کی سعادت ہیڈ آف مذہبی امور مدثر نعیم نے حاصل کی۔

میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے میٹنگ کی کارروائی کا آغاز کیا ،یہ میٹنگ جسکی صدارت جنید نواز چوہدری چیئرمین مسلم لیگ ن سویڈن نے کی جبکہ اس میٹنگ کا انعقاد زیر سرپرستی سینئر نائب صدر مسعود منہاس سے ہوا ۔ میٹنگ کے صدر جنید نواز چوہدری نے ابتدایہ کلمات پیش کیے جبکہ کاشف عزیز بھٹہ نے میٹنگ کے ایجنڈا پر بحث کیلئے تمام ارکان سے رائے طلب کیں ۔

میٹنگ میں جس ایجنڈا پر بات ہوئی اس میں نمبر 1 پر لیڈر شپ چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک کے دورہ سویڈن اوران کے اعزاز میں ہونے والی تقریب بارے رائے لی گئی اور تقریب کے حوالے سے تمام ارکان نے اپنی رائے دی۔نمبر 2 چیپٹر میں نئے ارکان کی شمولیت اور ممبر شپ فیس بارے تمام ارکان نے رائے دی، نمبر3 مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کے زیر اہتمام ہونے والی کسی بھی تقریب کے بجٹ اور طریقہ کار بارے ارکان نے رائے دی اور مینجمنٹ کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا ۔نمبر 4 ایجنڈا پر 25 دسمبر قائد ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریب بارے تمام احباب نے رائے دی ۔

میٹنگ کے آخر میں اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہ 25 دسمبر قائد ڈے کے حوالے سے تقریب کیلئے دن کم ہونے کی وجہ سے انفارمیشن سیکرٹری سید جواد حیدر شاہ واٹس آپ گروپ میں تقریب بارے پروگرام شیئر کریں گے جس پر تمام ارکان اپنی رائے دیں گے اور متفقہ رائے سے وینیو اور طریقہ کار طے کر لیا جائے گا جبکہ ایجنڈا میں ہونے والی بحث اور مہانہ میٹنگ میں طے پائے جانے والے نقاط اگلی میٹنگ میں طے کر لئے جائیں گے ۔

میٹنگ میں جن ارکان نے شرکت کی ان میں چیئرمین جنید نواز چوہدری،سینئر نائب صدر مسعود منہاس،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری عرفان نیاز چوہدری،سیکرٹری انفارمیشن سید جواد حیدرشاہ،فنانس سیکرٹری حسن غلام ،نائب صدر طارق چوہدری،نائب صدر زوالفقار علی چوہدری،جبکہ پیٹرن غلام محمد بھلی کی نمائندگی رضوان بھٹی نے کی میٹنگ کے اختتام پر شرکا کی تواضع کشمیری چائے سموسہ اور مٹھائی سے کی گئی ۔

PMLN sweden chapter monthly meeting
Comments (0)
Add Comment