پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا کے زیرانتظام محفل قرات و نعت کا پروگرام اتوار 14نومبر کو مسجد المدینہ میں ہو گا،تمام پاکستانیوں کو شرکت کی دعوت

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا کے زیر انتظام محفل قرات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں آپ سب پاکستانیوں کو روح پرور محفل قرآت و نعت میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے ۔

جس میں پاکستان کے شہرہ آفاق شخصیت جناب قاری سید صداقت علی صاحب خصوصی شرکت فرمائیں گے ۔ذکر محفل قرات و نعت کا انعقاد بروز اتوار 14 نومبر 13:00 بجے بمقام پاک سینٹر مسجد المدینہ ویانا میں کیا جائے گا۔

اس محفل کا اہتمام مسجد المدینہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ (نوٹ) کورونا کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھا جائے۔
ایڈریس۔ PRAGER STRASSE – 78 A – 1210 Vienna

Comments (0)
Add Comment