آسٹریا میں کورونا صورتحال بدستور خراب،لاک ڈاؤن لگانے کیلئے حکومتی سطح پر مشاورتیں جاری

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا میں کورونا صورتحال بدستور خراب 13100 نئے انفیکشن اور 48 اموات، لاک ڈاؤن لگانے کے لیے حکومتی سطح پر مشاورتیں جاری،کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آسمان کو چھو رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 13100 سے زیادہ کیسز رجسٹر کیے گئے جو پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔

آسٹریا میں کورونا کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے ، ملک میں تین دنوں سے نئے انفیکشن کی تعداد پانچ کے اعداد و شمار میں بدل گئی ہے بدھ کو صرف ایک دن میں 11398 نئے کورونا کیسز جمعرات کو 11975 اور کل جمعہ کو 11798 تھے، 13 نومبر بروز ہفتہ وائرس کی صورتحال بہت کشیدہ ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسٹریا میں کل 13152 نئے انفیکشن اور 48 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک آسٹریا بھرمیں میں کورونا ٹیسٹ کے 948100 مثبت نتائج آ چکے ہیں۔

13 نومبر کی صبح تک آسٹریا میں 11689 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 830831 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت 2282 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 421 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

Comments (0)
Add Comment