بیلجیئم کے کاروباری حلقوں کی رانا جاوید کوثر کوٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایکسیلینس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

برسلز(نمائندہ خصوصی) بیلجیئم کے کاروباری حلقوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رانا جاوید کوثر کو ایکسیلینس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہ ایوارڈ انہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہونے والی تیسری انجینئرنگ اور ہیلتھ کئیر نمائش کے موقع پر دیا گیا۔یہ ایکسیلینس ایوارڈ انہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او زبیر موتی والانے پاکستان سے پاکستانی مصنوعات کی خریداری اور پھر اس کی یورپین منڈیوں میں ترسیل کیلئے بہترین کارکردگی پر دیا۔

رانا جاوید کوثر کو یہ ایوارڈ ملنے پر پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حافظ اُنیب راشد، بیلجیئم کے معروف کاروباری خاندان کے سربراہ شیخ طاہر، سفارت خانہ پاکستان برسلز میں تعینات اکنامک منسٹر عمر حمید، ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اتاشی رانا بلال خان ،ٹوبیکو انڈسٹری کے ممتاز تاجر جمال سیفی، ٹیلیفون انڈسٹری کے بڑے یورپین ڈسٹری بیوٹر علی رضا سید، پاکستانی فوڈ کے تاجران سردار صدیق، مرزا مظہر اقبال، کلاتھ انڈسٹری سے شکیل گوہر، ممتاز بینکار ظفر اقبال، ہیلتھ کئیر اور فنانشل سروسز سے ثاقب کرامت، کونسلر ناصر چوہدری ، علی دیدار چوہدری اور دیگر بہت سے کاروباری افراد نے رانا جاوید کوثر کو یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ رانا جاوید کوثر یورپین دارالحکومت برسلزمیں قائم پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر اور بیلجیئم میں ایشین اور افریقن فوڈ کی مختلف یورپین ممالک میں ترسیل کے بڑے تاجر ہیں۔ جنہوں نے PABOCCI کی تشکیل کے بعد سے حالیہ سالوں میں پاکستان سے مختلف مصنوعات کی خریداری میں اضافہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تشکیل کا بنیادی مقصد ہی یہ تھا کہ کس طرح یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود پاکستانی ڈائس پورہ کی فزیکل موجودگی، پاکستان کی مصنوعات کی ایکسپورٹس میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی طرح اس چیمبر کی یہ بھی کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف پراجیکٹس کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں عملی حصہ دار بنایا جائے۔

Excellence AwardRana Javed KausarTrade Development Authorityایکسیلینس ایوارڈٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی
Comments (0)
Add Comment