اسٹاکہوم ( تارکین وطن نیوز) گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹ ہونا پاکستان میں شاید معمول کی بات ہے مگر اب یہ ٹرینڈ یورپ میں بھی رائج ہو چلا ہے۔
جیسے سویڈن میں مقیم پاکستانی اپنی گاڑیوں پر اپنے نام،کاسٹ،شہر اور ملک پر مشتمل نمبر پلیٹ جاری کرا رہے ہیں ویسے ہی ڈینڈی سےڈپٹی یوتھ سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے اور جنرل سیکرٹری کنزرو یٹو مسلم فارم سکاٹ لینڈرانا نوید علی منج نے بھی اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو پاکستان میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد FA15BAD کے نام سے رجسٹر ڈکروایا ہے۔
رانا نوید علی منج نے تارکین وطن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے شہر سے محبت ہے،اپنی گاڑی کو اپنے ملک اور شہر کے نام سے رجسٹرڈ کرانے کا مقصد وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرنا ہے۔