سیالکوٹ کی مسیحی برادری کا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کردار مثالی ہے،خواجہ محمد آصف

لیسٹر (جاوید عنایت) گزشتہ دنوں پریسبٹیرین چرچ گندم منڈی سیالکوٹ میں سابق وزیر دفاع امیدوار قومی اسمبلی این اے 71خواجہ محمد آصف، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 47 منشا اللہ بٹ اور پی پی 46چوہدری فیصل اکرام نے دورہ کیا۔

ضلعی کوارڈینیٹر انیل سہوترہ اور سٹی کوارڈینیٹر ذیشان جاوید سہوترہ مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ ان کے ہمراہ تھے،پاسٹر جاوید سیلوسٹر اور چرچ کمیٹی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ،پاسٹر جاوید سیلوسٹر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں گندم منڈی چرچ میں کئے گئے کاموں کی تعریف کی اور توقع کی جوبلی چرچ کے توسیعی منصوبے میں سپورٹ کریں گے۔

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ انہیں شہر کے قدیمی ایک سو ستر سالہ چرچ میں آ کر نہایت خوشی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ شہر سیالکوٹ کی مسیحی برادری کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کردار مثالی ہے اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا وہ جوبلی چرچ کے توسیعی منصوبہ میں ضرور اپنا حصہ ڈالیں گے ،اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے گندم منڈی چرچ کے پاسٹر جاوید سیلوسٹر کا اور چرچ کمیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔

Presbyterian Churchپریسبٹیرین چرچچوہدری فیصل اکرامخواجہ محمد آصفمنشا اللہ بٹ
Comments (0)
Add Comment