انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یورپین کنونشن کا انعقاد

دنیا کشمیری عوام کے جذبات کو سمجھے اور انڈین حکومت کے ظلم و ستم کا فوری نوٹس لے، زاہد اقبال ہاشمی

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے عظیم الشان یورپین کنونشن کا انعقاد کیاگیا ،تقریب کی صدارت زاہد اقبال ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانان گرامی کا تعارف کروایا گیا۔ پیر شیراز احمد صدر انٹرنیشنل پیس فورم آئیر لینڈ، ملک خوشحال صدر انٹرنیشنل پیس فورم سویڈن، چوہدری تنویر علی،جنرل سیکرٹری راجہ طاہرمحمودسدوال، پرویز چوھدری، روحی بانو، نینا خان، شبانہ چوھدری، طاہرہ سحر اور دیگر ممالک سے اہم شخصیات نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

زاہد اقبال ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کو بنے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے ۹ ممالک میں رجسٹرڈ ہے ۔الحمداللہ ہم پوری دنیا اور بلخصوص یورپ میں مسئلہ کشمیر پر بہت کام کر رہے ہیں ۔

زاہد ہاشمی صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس نے اس موقع پر نئے عہدیداران کا بھی اعلان کیا اور تعریفی اسناد اور ایوارڈز بھی تقسیم کیے ۔

زاہد ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی نازک ترین موڑ میں داخل ہو گیا ہے۔ دنیا کشمیری عوام کے جذبات کو سمجھے اور انڈین حکومت کے ظلم و ستم کا فوری نوٹس لے۔ زاہد ہاشمی نے کہا کہ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم واحد وہ تنظیم ہے جو کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرتی ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کی منصفوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیں۔

زاہد باشمی نے کہا کہ کشمیر زمینی لین دین کا مسئلہ نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کا مسئلہ ہے ۔اگر دنیا نے غلامی اور ظلم کی اس آگ کو نہ بھجایا تو یہ آگ ساری دنیا کو اپنے لپیٹ لے لے گی۔کنونشن میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے اور کشمیری بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا ۔ کنونشن میں سکھوں کی تنظیم کے صدر مان سنگھ نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان اور کشمیر کی آزادی یقینی ہو چکی ہے ،جلد بھارت سے آزاد ہو جائیں گے ۔

تقریب کے آخر میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیااور ملک پاکستان کے استحکام ،تحریک آزادی کشمیر، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، دعا کے بعد مہمانان گرامی کو عشائیہ دیا گیا۔

International Kashmir Peace Forum Franceانٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس
Comments (0)
Add Comment